ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکا میں مہاجرین پر پابندی، ٹرمپ نے فیصلہ سنا دیا

امریکا میں مہاجرین پر پابندی، ٹرمپ نے فیصلہ سنا دیا

Sat, 28 Jan 2017 20:35:10    S.O. News Service

واشنگٹن28جنوری(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہاجرین کے داخلے پر چار ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے صدارتی اختیارات کا وسیع تر استعمال کرتے ہوئے شام اور چھ دیگر مسلم اکثریتی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے امریکا سفر پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ جو ممالک اس فیصلے کی زد میں آئیں گے ان میں عراق، شام، ایران، سوڈان، لیبیا، صومالیہ اور یمن شامل ہیں۔ نئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکا میں دہشت گردانہ حملوں کو روکا جا سکے گا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کو امتیازانہ اور متعصبانہ قرار دیا ہے۔
 


Share: